کالی جمعرات کے معنی

کالی جمعرات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + لی + جُمِع (کسرہ م مجہول) + رات }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت |کالی| بطور صفت کے بعد اردو اسم |جمعرات| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

کالی جمعرات کے معنی

١ - کوئی فرضی دن، وہ دن جو کبھی نہ آئے، مزاحاً ایسے موقع پر بولتے ہیں، جب کسی دن کا تعین کرنا مقصود نہ ہو یا کسی بات کو غیر معینہ وقت تک ٹالنا ہو۔

"کالی جمعرات کو جب بندہ کا پرچہ اور ملک کا خادم نازل ہو گا تو ہم بھی معاوضے میں جناب کا اشتہار چھاپنے . سے دریغ نہ کریں گے۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٩:٣٧)

کالی جمعرات english meaning

["hypothetical day for fulfilment of promise"]