کانا کے معنی

کانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "لازم المبتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک آنکھ کا","ایک چشم","پانسے کا ایک نقطہ (س کان آنکھ)","چھدا ہوا","سوراخ دار","واحد العین","وہ جس کی ایک آنکھ ہو","کرم خوردہ","یک چشم","یک چشمِ گُل"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : کانی[کا + نی]
  • واحد غیر ندائی : کانے[کا + نے]
  • جمع : کانے[کا + نے]
  • جمع غیر ندائی : کانوں[کا + نوں (واؤ مجہول)]

کانا کے معنی

١ - جس کی ایک آنکھ جاتی رہی ہو یا اس میں ٹینٹ ہو، یک چشم، کانڑا، کسی بیماری کے سبب ایک آنکھ سے محروم ہو جانا۔

"اس نے لنگڑا کر چلنے، ہاتھ کو ٹوٹا ہوا دکھانے، کانا بننے اور ہر عیب اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کی۔" (١٩٨٤ء، طُوبٰی، ٦٨٧)

٢ - داغی پھل، جس میں کوئی خرابی آگئی ہو یا کیڑا لگ گیا ہو۔

"اس نے ماتھے تیوری لا کر ایک چھوٹا سا، کانا سا، سڑا سا خربوزہ دے دیا۔" (١٩٧٤ء، جنگ، کراچی، ٢٩ جولائی، ٥)

٣ - ٹیڑھا، ترچھا۔

"باغ کی عمارت کا نقشہ کانا رہے گا کیا یہ اچھا نہ ہو گا کہ چار مرغزاروں کو چار گروہوں کی عورتوں میں تقسیم کر دیا جائے۔" (١٩٢٥ء، مینا بازار، شرر، ٢٩)

٤ - پانسے کا ایک نقطہ، ایک نقطے کا پانسہ۔

"جواری کو اٹھارہ چاہیے ہیں لیکن تین کانے ہی آئے ہیں۔" (١٨٠١ء، باغ اردو، ٢٥٦)

٥ - [ پچیسی ] کوڑیاں پھینکنے (دانو ڈالنے) میں پو کے عدد نہ آنا اور ہاتھ کے دو تین چار وغیرہ عدد خالی جانا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 161:8)

"جو ورم پشتک کے اوپر . ہو اس کو کانا کہتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٢٣٢:٢)

٦ - [ سالوتری ] گھوڑے کی پشتک کا ورم نیز گھوڑا جس کی پشتک پر ورم ہو۔

 میں تیرے عشق میں دیوانی ہوئی اے کانا میں نے جی جان سے تجھ کو تو یہاں پہچانا (١٩٥٧ء، لکھنؤ کا شاہی اسٹیج، ٢١٦)

٧ - کانا، کرشن کنہیا کا خطاب؛ مراد؛ محبوب۔

کانا english meaning

one-eyedmonoculousblind of one eye; perforated (as a cow riceor fruit); foolishstupid(F. کانی ka|ni, کانڑی kan|ri) One-eyed (person)blemisheddefectivehaving rotten kernel

شاعری

  • آتی پاتی دھول دھپا کانا کوا نکی موٹھ
    چڑیا کانٹا تیر گھنڈی گیان چوسر کھیلتے

محاورات

  • آتش غم کو بھڑکانا
  • آسمان زمین میں ٹھکانا نہیں
  • آسمان میں ٹھکانا نہیں
  • آگ بھڑکانا
  • آگ پر تیل ٹپکانا یا ڈالنا
  • آنکھ جھپکانا دینا
  • اپنا ٹھکانا کرلینا
  • اپنا ٹھکانا کرنا
  • اپنی ڈیڑھ چاول کی کھچڑی الگ پکانا
  • اپنی کھچڑی الگ پکانا

Related Words of "کانا":