کایا پلٹ کے معنی

کایا پلٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کا + یا + پَلَٹ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کایا| کے ساتھ سنسکرت ہی کا اسم |پلٹ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انقلابِ مزاج","ایک قالب سے دوسرے قالب میں آنا","بدن کا بدل جانا","بیماری کے بعد تازگی اور صحت حاصل کرنا","تبدیلِ جسم","تبدیلِ ہیئت","حالت کی تبدیلی","قلبِ ماہیت","مزاج یا نیت کا بدل جانا","وہ دوائی جس سے انسان بڈھے سے جوان ہو جائے"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کایا پلٹ کے معنی

١ - صورت شکل، مزاج، ہئیت، بھیس یا طبیعت وغیرہ کا بالکل بدل جانا، تبدیلی (مذکورہ چیزوں میں)، انقلاب، تغیر۔

"اس سماجی کایا پلٹ کے ساتھ گاؤں کی سیاست میں سنگھ بابو کو کچھ طوفان کے آثار نظر آئے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٩)

٢ - [ ہندو ] آواگون، تناسخ کے اصول پر روح کا ایک جسم سے دوسرے جسم میں ظہور، روح کا کسی ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہونا، تبدیلی۔

"ہندوستانی فقیروں نے . حبسِ نفس کیا، کایا پلٹ کا کھیل کھیلا یعنی اپنی روح دوسرے کے جسم زبردستی پروئی۔" (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، ١٩، ٥:٢٤)

٣ - [ حیوانیات ] کیڑوں میں پیدائش سے لے کر کیڑا بننے تک کی تبدیلیاں۔

"کیڑوں میں پیدائش سے لے کر کیڑا بننے تک مختلف تبدیلیوں ظہور پذیر ہوتی ہیں ان تبدیلیوں کو مجموعی طور پر کایاپلٹ کہتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، حشرات الارض اور وہیل، ١٠)

٤ - وہ دوا جس کے ذریعہ سے آدمی بوڑھے سے جوان ہوجائے۔ (ماخوذ : نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)

کایا پلٹ english meaning

entire changemetamorphosistransmigration of souls

محاورات

  • اس نے اپنی کایا پلٹ دی
  • کایا پلٹ جانا
  • کایا پلٹ دینا یا پلٹنا

Related Words of "کایا پلٹ":