کبڈی کے معنی

کبڈی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَبَڈ + ڈی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "دیوانِ مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس کے کھیلنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک لڑکا ایک گروہ کی طرف سے دوسرے گروہ کی حد میں کبڈی کبڈی کہتا ہوا جاتا ہے اگر وہ مخالف کے کسی آدمی کو چھوکر بغیر دم ٹوٹے پالے تک آئیگا تو یہ اے مار آیا یعنی اس کھیلنے والے کو نکمّا کردیا","ایک خاص ہندی کھیل جس میں دو فریق ہوتے ہیں اور زمین پر ایک لکیر مقررہ لمبائی کی کھینچ کردونوں سروں پر نشانات لگا دیتے ہیں کہ گزرنے والا ان نشانات کے اندر سے گزرے۔ ایک آدمی ایک فریق کا کبڈی کبڈی کہتا ہوا دوسری طرف جاتا ہے۔ اور جب تک سانس نہ ٹوٹے دوسرے فریق کے کسی آدمی کو چھونے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر چھو دے تو وہ نکما ہو جاتا ہے۔ اگر اس کا دم ٹوٹ جائے اور اسے کوئی چھولے تو یہ نکما ہو جاتا ہے۔ نکما آدمی ایک طرف بیٹھ جاتا ہے۔ اس کی ایک اور قسم ہے جس میں ایک خاص حلقے سے باہر کوئی فریق نہیں جا سکتا۔ اس میں آنے والے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر اسے پکڑ لیا جائے اور اس کا سانس ٹوٹ جائے تو وہ نکما ہو جاتا ہے۔ نہیں تو اسے پکڑنے والے۔ اسی طرح جس گروہ کے سب آدمی نکمے ہو جائیں۔ وہ ہار جاتا ہے","لڑکوں کے ایک کھیل کا نام جس میں برابر کے دو گروہ بناکر کھیلتے اور بیچ میں ایک حد فاصل مقرر کرکے وہاں مٹی کا ڈھیر یا جوتیاں وغیرہ رکھ کر اسے پالا کہتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کبڈی کے معنی

١ - لڑکوں کے ایک کھیل کا نام جو میدان یا کھلی جگہ میں کھیلا جاتا ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ برابر کے دو گروہ بنا کر دونوں گروہ آمنے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں بیچ میں چند فاصل مقرر ہوتے ہیں حد فاصل کے ادھر ادھر کی جگہ (جہاں کوئی گروہ کھڑا ہو) پالا کہلاتی ہے، ایک گروہ کا لڑکا "کبڈی کبڈی" کہتا ہوا اور دایاں ہاتھ ران پر مارتا ہوا دوسرے گروہ کے پالے میں جاتا ہے۔ اگر وہ مخالف کے کسی آدمی کو چھو کر بغیر دم ٹوٹے واپس آئے گا تو وہ لڑکا جس کو اس نے چھوا ہے مر جاتا ہے۔ یعنی وہ کھیل سے الگ ہو کر بیٹھ جاتا ہے اور اگر مخالف پالے کے لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور حد فاصل تک پہنچنے سے پہلے اس کا دم ٹوٹ گیا تو یہ مر گیا، اس طرح کھیلتے کھیلتے جب کسی پالے کے سب لڑکے مر جاتے ہیں تو وہ گروہ ہار جاتا ہے اور اس کا نام پالا ہوتا ہے، اس کھیل کے کھیلنے والے عموماً لنگوٹی باندھتے ہیں۔

"ہم گلّی ڈنڈے یا پتنگ بازی یا کبڈی کو اپنا قومی کھیل مانتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ١٢١)

٢ - وہ لکڑی جس میں لاسا لگا کر جانور پکڑتے ہیں، کمپا۔ (فرہنگ آصفیہ)

کبڈی english meaning

A boys game resembling our "Prisoners base"

محاورات

  • کبڈی کھیلتے پھرنا

Related Words of "کبڈی":