درد مندی کے معنی

درد مندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرْد + مَن + دی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |درد مند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٤٢١ء سے "بندہ نواز، معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خوفِ خدا"]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث ), صفت ذاتی

اقسام اسم

  • ["جمع : دَرْد مَنْدِیاں[دَرْد + مَن + دِیاں]","جمع غیر ندائی : دَرْد مَنْدِیوں[دَرْد + مَن + دِیوں (و مجہول)]"]

درد مندی کے معنی

["١ - ہمدردی، غم خواری۔ ","٢ - غم زدہ ہونا، مصیبت زدگی، دکھ، تکلیف۔","٣ - رحم دلی، ترس۔"]

["\"جب گل نے یہ درد مندی کی باتیں دائی سے سنیں کہنے لگی اے ماما میں اپنے دل کا درد کسی سے کہہ نہیں سکتی۔\" رجوع کریں: (١٨٠٠ء، قصۂ گل و ہرمز (قلمی نسخہ)، ٢٦)"," کبھی جزا ہی نہیں رنج و درد مندی کی کبھی سزا ہی نہیں کبر و خود پسندی کی (١٩٣١ء، نقوشِ مانی، ١٥٩)"," نظر میں نہ لاؤ تم اس کا قصور کہ ہے دردمندی سے یہ بات دور (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٩٨)"]

["١ - بیمار؛ دکھی، دردمند (قدیم)۔"]

["\"جیکوئی درد مندی ہو کر آئے تو دوائی میں کروں۔\" (١٤٢١ء، بندہ نواز، معراج العاشقین، ٣٧)"]

شاعری

  • کبھی جزا ہی نہیں رنج و درد مندی کی
    کبھی سزا ہی نہیں کبیر وخود پسندی کی

Related Words of "درد مندی":