کتاب و سنت کے معنی
کتاب و سنت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِتا + بو (و مجہول) + سُن + نَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق دو اسما بالترتیب |کتاب| اور |سُنّت| کو حرفِ عطف |و| کے ذریعے ملا دینے سے مرکب عطفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
کتاب و سنت کے معنی
١ - قرآن پاک و احادیثِ نبوی، احکام قرآنی اور سنتِ رسولۖ، قرآن کے احکامات و حضورۖ کے ارشادات پر مبنی راہِ عمل، شریعتِ اسلامی۔
"وہ ایک روشن خیال بادشاہ تھا جو کتاب و سنت کے مطابق اصلاحِ مذہب کرنا چاہتا تھا۔" (١٩٥٩ء، مقالاتِ برقی (سید حسن، برقی)، ١٩٧)