کتب فروشی کے معنی
کتب فروشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُتُب + فَرو (و مجہول) + شی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم جمع |کُتُب| کے بعد فارسی مصدر |فروختن| سے مشتق صیغۂ امر |فروش| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اسکے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٢٩ء کو "انگوٹھی کا راز" کے دیباچہ میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کتب فروشی کے معنی
١ - کتابیں فروخت کرنے کا پیشہ؛ کتابوں کی تجارت۔
"انہوں نے یہ فرما کر ٹال دیا کہ ہم کو کتب فروشی کرنی ہی نہیں ہے۔" (١٩٢٩ء، انگوٹھی کا راز (دیباچہ)، ١)