کتربیونت کے معنی
کتربیونت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَتَر + بِیونْت (و مجہول، ن غنہ) }
تفصیلات
iپراکرت سے ماخوذ مصدر |کترنا| سے حاصل مصدر |کَتَر| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم |بیونت| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "حسن کا ڈاکو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنٹ سانٹ","تراش خراش","توڑ جوڑ","ساز باز","قطع و برید","کاٹ چھانٹ","کفایت شعاری","کم خرچی","کمی بیشی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کتربیونت کے معنی
"اس لباس کو اپنے جسم اور اپنی شخصیت کے مطابق بنانے کے لیے بہت سی کتر بیونت اور نقش کاری کی ضرورت ہے۔" (١٩٧٩ء، شیخ ایاز، شخص اور شاعر، ٢٦)
کہیں کھڑ کھڑ ہے پاندا نواں کی ہے کثر بیونْت اچھے پانوں کی (١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٥٨٣:٣)
"اسکی کتربیونت اور محلے والیوں سے جوڑ توڑ اچھے مالی نتائج پیدا کرتی تھی۔" (١٩٨٣ء، اجلے پھول، ١٢٧)
"اِن تنخواہوں میں کتر بیونْت شروع ہوئی۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٣٢)
"کوئی ڈرامہ کہیں بھی نقل کر دیا جاتا تھا اور پھر مقامی سٹیج کے تقاضوں کے تحت اس میں کتر بیونت کرلی جاتی تھی۔" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جنوری، ٤٧)
"سلطان مراد خان کے خانداں میں کتربیونت کرنی اور جوڑ توڑ لڑانے شروع کیے۔" (١٩٢٨ء، مضامین مرزا حیرت، ٥٢)
"میں نظریوں کی کتربیونت میں الجھے بغیر زندگی سے اپنی کوکھ بھرکے اٹھتی ہوں۔" (١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ٨٤)