کتے کی دم کے معنی
کتے کی دم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُت + تے + کی + دُم }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |کُتّا| کی واحد غیر ندائی |کُتّے| کو سنسکرت حرف اضافت |کی| کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم |دُم| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٨٩ء کو "دیوان عنایت و سفلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کتے کی دم کے معنی
١ - وہ شخص جس پر فہمائش اثر نہ کرے؛ کم فہم، کج طبع، ہٹ دھرم۔
کہیں کُتے کی دم سیدھی ہوئی ہے عدُو کو ہے عبث خواہش طلا کی (١٨٨٩ء، دیوان عنایت و سفلی، ٨٩)