کثافت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Kasaafat meanings and details
کثافت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَثا + فَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گاڑھا ہونا","گاڑھا پن","لطافت کا نقیض","موٹا پن"]
کثف کَثافَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَثافَتْیں[کَثا + فَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : کَثافَتوں[کَثا + فَتوں (و مجہول)]
کثافت کے معنی
"ان کے جھونپڑوں پر وہی کثافت اور چہروں پر وہی فلاکت برستی ہے۔" (١٩٦٨ء، ماں جی، ٧١)
"کثافت کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ دیے ہوئے ٹمپریچر پر کسی مادّے کی کمیت یا مقدار فی اکائی حجم ہے۔" (١٩٨٤ء، کیمیا (گیارہوں جماعت کے لیے) ١٠٧)
کثافت کے مترادف
آلودگی, گندگی
آلائش, آلودگی, آلُودگی, غلاثت, غلاظت, غلظت, گندگی, گھناپن, موٹائی, مٹائی, مَیلاپن, نجاست, کَثَف
کثافت or Kasaafat english Translation
density; abundance; fullness; foulnessimpuritydensityopaqueness
شاعری
- لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی
چمن زنگار ہے آئینہ باد بہاری کا - سیلن غضب کی اور کثافت کا کیا شمار
پاخانہ جس کے سامنے شفاف و آبدار