کثافت اضافی کے معنی

کثافت اضافی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَثا + فَتے + اِضا + فی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کَثافت| کو کسرۂ صفت کے ذریعے اسی باب سے مشتق صفت |اضافی| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢١ء کو "سکون سیالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

کثافت اضافی کے معنی

١ - [ سائنس ] ایک نسبت جو ظاہر کرتی ہے کہ کوئی چیز پانی کے مقابلے میں کتنے گنا بھاری ہے، کسی چیز کی کثافت کو جو نسبت پانی کی کثافت سے ہوتی ہے اسے کثافت اضافی کہا جاتا ہے، وزن مخصوص۔

"کثافتِ اضافی کے کوئی ابعاد نہیں ہوتے کیونکہ کثافتِ اضافی محض ایک عددی نسبت ہوتی ہے۔" (١٩٦٥ء، مادے کے خواص، ١٤)