کج بین کے معنی
کج بین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَج + بِین }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد اسی زبان میں |دیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |بین| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : کَج بِینوں[کَج + بی + نوں (و مجہول)]
کج بین کے معنی
١ - ٹیڑھا دیکھنے والا، بھینکا۔
"وہ بدصورت اور کج بین ہے۔" (١٩٧٤ء، اخبارِ جہاں، کراچی، ٧اگست، ١٨)