کج بینی کے معنی

کج بینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَج + بی + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد |دیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |بین| لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مصدر بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "بانگِ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَج بِینِیاں[کَج + بی + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَج بِینِیوں[کَج + بی + نِیوں (و مجہول)]

کج بینی کے معنی

١ - ٹیڑھا دیکھنے کی حالت، دیکھنے میں غلطی کرنا، غلط دیکھنا، غلط بینی، صحیح نہ دیکھنا۔

"ان کے ذہن کا سانچا ایسا ہوتا ہے کہ اس سے جو بات نکلتی ہے سیدھی نکلتی ہے غلط روکی کج بینی کی استعداد ہی ان میں نہیں ہوتی۔" (١٩٧٢ء، سیرتِ سرورِ عالمۖ، ٢٦٤:١)

Related Words of "کج بینی":