کج مدار کے معنی

کج مدار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَج + مَدار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد عربی میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم |مدار| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "غنچہ آرزو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فلک کی تعریف","وہ جو ٹیڑھی چال چلے"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَج مَداروں[کَج + مَدا + روں (وہ مجہول)]

کج مدار کے معنی

١ - ٹیڑھی گردش کرنے والا، وہ جو ٹیڑھی چال چلے، بیشتر فلک کے لیے مستعمل۔

 کج مداروں کو صراطِ اتّقا پر ڈال کر سور عصیاں سرد، جوشِ فسق ٹھنڈا کر دیا (١٩٢٠ء، معارف جمیل،٤)

شاعری

  • دِکھلا رہا ہے کیا فلکِ کج مدار دور
    جنت میں اشتیاق جہنم کرو تو غور