کج کلاہی کے معنی

کج کلاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَج + کُلا + ہی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کج| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم |کلاہ| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سِراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بانک پن"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَجْکُلاہِیاں[کَج + کُلا + ہِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَجْکُلاہِیوں[َکج + کُلا + ہِیوں (و مجہول)]

کج کلاہی کے معنی

١ - ٹوپی کو ترچھا پہننا، ٹوپی کو ٹیڑھا رکھنا، بانکپن، خودنمائی؛ بادشاہی۔

 وہ لال قلعہ، جہاں کج کُلاہی تھی رقصاں اسی مقام پہ قیدی ہے فخرِ شاہجہاں (١٩٨٤ء، سمندر، ١٨٦)

شاعری

  • ناز برداری تری کرتے تھی ایک امید پر
    راستی ہم سے نہیں تو کج کلاہی بھی نہ ہو
  • کج کلاہی نہ گئی تا سر مژگاں اوس کی
    اشک ہے یا ہے یہ لڑکا کسی درانی کا

Related Words of "کج کلاہی":