کردگار کے معنی

کردگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + دگار }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |کرد| کے متبادل املا |کرد| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ فاعلی |گار| لانے سے متشکل ہوا۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدائے تعالٰے","خدائے تعالیٰ","صانع قدرت","طرز بنانے والا","کنندئہ کار","کیونکر کرد بمعنی کار اور کار بمعنی خداوند آیا ہے"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

کردگار کے معنی

١ - کارساز، کام بنانے والا؛ مراد: خدائے تعالٰی، اللہ تعالٰی کا نام، کرتار۔

 موت کے منہ زور گھوڑے پر سوار جا رہے ہیں لوگ سُوئے کِردگار (١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ١٥١)

کردگار english meaning

creator

شاعری

  • کم تھا نہ ہمہمہ اسدِ کردگار سے
    نکلا ڈکارتا ہوا ضیغم کچھار سے

Related Words of "کردگار":