کرسی نامہ
{ کُر + سی + نا + مَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کُرْسی| کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم |نامہ| لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٨ء کو "سرکشی ضلع بجنور" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کُرْسی نامے[کُر + سی + نا + مے]
- جمع : کُرْسی نامے[کُر + سی + نا + مے]
- جمع غیر ندائی : کُرْسی ناموں[کُر + سی + نا + موں (و مجہول)]
کرسی نامہ کے معنی
١ - شجرہ نسب، نسب نامہ۔
"کس طرح اُنہوں نے رانائے میواٹ کے قدیم کُرسی نامے کو . شامل کتاب کیا ہے۔" (١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٦٣)
٢ - [ کاشتکاری ] پٹواری کی سرکاری بہی جس میں گاؤں کے ہر زمیندار کے کھیت کا حصہ، پٹی، لگان اور ابواب سرکاری طور پر لکھے جاتے ہیں۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 88:6)