کرسی نشین کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Kursi-nasheen meanings and details

کرسی نشین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُر + سی + نَشِین }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کرسی| کے بعد فارسی مصدر |نشستن| سے مشتق صیغہ امر |نشین| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ذہن نشین","وہ شخص جسے افسر ملاقات کے وقت بیٹھنے کے لئے کرسی عطا کریں","کامیابی یا مرتبہ حاصل کرنے والا","کرسی پر بیٹھنے والا"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کُرْسی نَشِینوں[کُر + سی + نَشی + نوں (و مجہول)]

کرسی نشین کے معنی

١ - کرسی پر بیٹھنے والا۔

"اب کرسی تیار ہوگئی، کرسی نشین کی ضرورت ہے۔" (١٩٢٦ء، طلیعہ، ٣٣)

٢ - [ مجازا ] صدر نشین، معزز، (دربار میں) مقام پانے والا، عالی قدر، قابل احترام برحق۔

"وہ خوش ہو کر تفصیل سے اس واقعہ کا حال پوچھ رہا ہے تین سو امراء دربار میں کرسی نشین ہیں۔" (١٩٨٥ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١٥١)

٣ - ذہن نشین (نور اللغات۔)

"کرسی نشین اپنی موٹر گاڑیاں ان کی خدمت میں پیش کرنے میں بڑا فخر محسوس کرتے۔" (١٩٦٨ء، ماں جی، ٢٠٥)

٤ - [ مجازا ] وہ شخص جسے افسر ملاقات کے وقت بیٹھنے کے لیے جگہ پیش کرے، معزز شخص، متمول شخص نیز کسی محکمے کا افسر۔

کرسی نشین or Kursi-nasheen english Translation

enthronedfirst established in officeone entitled to the honor of a chair in a Darbárone entitled to the honour of a chair in a darbar

محاورات

  • بات کرسی نشین ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!