کرسی نشینی کے معنی
کرسی نشینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُر + سی + نَشی + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کرسی| کے بعد فارسی مصدر |نشستن| سے مشتق صیغہ امر |نشین| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٦٤ء کو "دیوان اشرف" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کرسی نشینی کے معنی
١ - کرسی نشین ہونا، کامیابی، عزت؛ صدر نشینی، بلندی، مرتبے کا بلند ہونا۔
"گیتوں کو ادب العالیہ کے دربار میں کرسی نشینی حاصل ہو ہی گئی۔" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٢٦)