کرم فرمائی کے معنی
کرم فرمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَرَم + فَر + ما + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |کرم| کے بعد فارسی مصدر |فَرمُودن| سے مشتق صیغہ امر |فرما| بطور لاحقہ فعالی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصارِ اَنا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَرَم فَرْمائِیاں[کَرَم + فَر + ما + ای]
- جمع غیر ندائی : کَرَم فَرْمائِیوں[کَرَم + فَر + ما + اِیوں]
کرم فرمائی کے معنی
١ - مہربانی، عنایت۔
ہو چکا میں خوگرِ غم اے اَثر ہو چکیں ان کی کرم فرمائیاں (١٩٨٣ء، حصار اَنا، ١٥٠)