کرم گستری کے معنی
کرم گستری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَرَم + گُس + تَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |کرم| کے بعد فارسی مصدر |گستردن| سے مشتق صیغہ امر |گستر| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "دیوانِ دل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَرَم گُسْتَرِیاں[کَرَم + گُس + تَرِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَرَم گُسْتَرِیوں[کَرَم + گُس + تَرِیوں (و مجہول)]
کرم گستری کے معنی
١ - مہربانی، عنایت، فیض عام۔
"حضور نے بطور رعایا پروری اور کرم گستری چائے پر مدعو فرمایا تھا۔"