کرنٹ[1] کے معنی
کرنٹ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَرَنْٹ }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "آئینہ موٹر کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Current "," کَرَنْٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کرنٹ[1] کے معنی
١ - برقی رو۔
"کام کرتے ہوئے کرنٹ کو کوائل اے کے ذریعے گزارتا ہے۔" (١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٦٣)
٢ - [ مجازا ] گرمی محسوس کرنا۔
"میں نے آنکھیں بند کرلیں اور کرنٹ حاصل کرنے کے لیے لڑکی کے زانو سے گوڈا لگا دیا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩)
کرنٹ[1] کے مترادف
رو, لہر, موج