کروٹ کے معنی

کروٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَر + وَٹ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٧ء کو "کلیات بحری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک پہلو پر سونے کی حالت","ایک پہلو پر لیٹنا","سینے کی دونوں طرف میں سے ایک طرف"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَرْوَٹیں[کَر + وَٹیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کَرْوَٹوں[کَر + وَٹوں (واؤ مجہول)]

کروٹ کے معنی

١ - پہلو، لیٹے ہوئے انسان کا دایاں یا بایاں پہلو۔

"مریض کو پہلے ایک کروٹ پر بعدازاں دوسری کروٹ پر لٹایا جائے۔" (١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ)، ٢٨٢:٢)

٢ - پہلو بدلنا۔

 نہ سونے دیا رات بھر کھٹملوں نے رکھا مضطرب صبح تک کروٹوں نے (١٩١٢ء، بے نظیر شاہ، نظمِ بے نظیر، ١٢٨)

٣ - [ مجازا ] طور، ڈھنگ، طریق۔

"اجزائے کلام کی کروٹیں اور نموئے لسان کے کرشمے بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعۂ، ١٠)

٤ - [ مجازا ] طرح، صورت، حالت۔

"کسی کروٹ بھی چین نہیں پڑتا تھا، مچھلی کی طرح تڑپ رہی تھی۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢١٠)

٥ - [ مجازا ] انقلاب، تبدیلی۔

"یار بُرا نہ ماننا تمہارے فن میں کوئی کروٹ کوئی پیچ میرا مطلب ہے کوئی موڑ نظر نہیں آتا۔" (١٩٦٤ء، خاکم بدہن، ١٩٠)

٦ - ہر جانب، کلی طور پر، طرف، پوری طرح، ہر طرح۔

 کروٹ کروٹ ہے لہلہاتی جنت جب تک ہے ہوائے لکھنؤ سر میں بھری (١٩٥٧ء، یگانہ چنگیزی، گنجینہ، ١٤٥)

٧ - پہلو، بغل۔

"یہ باہر سے ایک کرگا آکر اس کروٹ والے حجرہ کی طرف کیوں چلا۔" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، ارماں، ٨١)

کروٹ کے مترادف

پہلو, جانب, طریق, انقلاب, لوٹ

انداز, انقلاب, بَل, پاسا, پہلو, تبدیلی, جانب, جنب, رُخ, طرف, طریق, طور, ڈھنگ

کروٹ کے جملے اور مرکبات

کروٹ کروٹ

شاعری

  • ترے ہجراں کی بیماری میں میر ناتواں کو شب
    ہوا ہے خواب سوتا آہ اس کروٹ سے اس کروٹ
  • درد نے کروٹ ہی بدلی تھی کہ دل کی آڑ سے
    دفعتاً پردہ اُٹھا اورپردہ دار آ ہی گیا
  • خُدا اور خلقِ خُدا

    یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہُوئے
    بے نام و نشاں پتّوں کی طرح
    بے چین ہَوا کے رَستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
    سینے میں دلِ بیتاب لیے
    ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
    ماتھے کے دریدہ صفحے پر
    اِک مہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    اے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!
    یہ طبل و علم یہ تاج و کُلاہ و تختِ شہی
    اس وقت تمہارے ساتھ سہی
    تاریخ مگر یہ کہتی ہے
    اسی خلقِ خدا کے ملبے سے اِک گُونج کہیں سے اُٹھتی ہے
    یہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیں
    یہ طبل و عَلم ‘ یہ تختِ شہی‘ سب خلقِ خدا کے ملبے کا
    اِک حصّہ بنتے جاتے ہیں
    ہر راج محل کے پہلو میں اِک رستہ ایسا ہوتا ہے
    مقتل کی طرف جو کھُلتا ہے اور بِن بتلائے آتا ہے
    تختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا ہے
  • خود مجھ سے تو بدلی ہی نہیں جاتی ہے کروٹ
    ہاں دل کی تڑپ ضعف میں بدلائی ہے کروٹ
  • میں کچھ کیاچ نہیں لک کروٹ ہوئے ہیں دھولن
    مہرا چلیچ نیں لکت شہ مات بات یاں ہے
  • میں کچھ کیاچ نیں لک کروٹ ہوئے ہیں دھولن
    مہرا چلیچ نیں لک شہ مات بات یاں ہے
  • کسی کروٹ کسی پہلو نہیں آتا آرام
    بستر نرم پہ سونے کو سمجھتے ہیں حرام
  • سیج پر تو ہی جو نہو تو یہاں
    چین مجھ کو نہیں کسی کروٹ
  • زندگی کی دوسری کروٹ تھی موت
    زندگی کروٹ بدل کر رہ گئی

محاورات

  • الٹ کر (کے) خبر (کروٹ ) نہ لینا
  • اونٹ ‌دیکھئے ‌کس ‌کل ‌(کروٹ ‌پہلو) ‌‌بیٹھے ‌یا ‌بیٹھتا ‌ہے
  • اونٹ دیکھئے کس (کل) کروٹ بیٹھتا ہے
  • اونٹ دیکھئے کس کل یا کروٹ بیٹھے
  • اونٹ دیکھیے کس کل (- کروٹ/پہلو) بیٹھے/بیٹھتا ہے
  • اونٹ کس پہلو (- کروٹ/کل) بیٹھتا ہے/بیٹھے (وغیرہ)
  • خدا کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
  • دیکھئے اونٹ کس کروٹ (کل) بیٹھتا ہے (بیٹھے)
  • دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے
  • زمانے کا پلٹا کھانا۔ رنگ بدلنا یا کروٹ بدلنا

Related Words of "کروٹ":