کرچ[1] کے معنی
کرچ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِرْچ }
تفصیلات
iغالباً سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو قائم چاند پوری کے تذکرہ "طبقات الشعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کِرْچیاں[کِر + چیاں]
- جمع غیر ندائی : کِرْچیوں[کِر + چیوں (و مجہول)]
کرچ[1] کے معنی
١ - ریزہ، نکیلا ٹکڑا (کسی ہڈی یا شیشے وغیرہ کا)
"اس نے پورا اطمینان کر لیا کہ گولی صرف گوشت میں سے گزری ہے اس کی کوئی کرچ بدن کے اندر نہیں رہی۔" (١٩٤٤ء، افسانچے، ١٤٢)
٢ - [ سنگ تراشی ] چھوٹی اور باریک قسم کی کتل یا کتل کا ٹکڑا، چھوٹا بے مصرف ٹکڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 71:1)