کردار آفرینی کے معنی
کردار آفرینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِر + دار + آف + ری + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان میں |کردن| مصدر سے ماخوذ اسم |کردار| کے بعد اسی زبان میں |آفریدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |آفرین| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٧ء کو "اقبال عہد آفریں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کِرْدار آفْرِینِیاں[کِر + دار + آف + ری + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : کِرْدار آفْرِینِوں[کِر + دار + آف + ری + نِیوں (و مجہول)]
کردار آفرینی کے معنی
١ - کردار پیدا کرنا، کردار تخلیق کرنا، کردار سازی۔
"کردار آفرینی کے یہ غیر معمولی آثار کرداروں کی کثرت ان کی علاماتی معنویت اور مکالمے پر کامل فنکارانہ گرفت . ان کے تیکنیکی پہلوؤں پر پوری دسترس حاصل تھی۔" (١٩٨٧ء، اقبال عہد آفریں، ٢٣٨)