کرہ نما کے معنی
کرہ نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُرَہ + نُما }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |کرہ| کے بعد فارسی مصدر نمودن سے مشتق صیغہ امر |نما| بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "مساحت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
کرہ نما کے معنی
١ - کُرے کی شکل کا، کرہ جیسا۔
"روس نے یہ سیارہ ٢ جنوری ١٩٥٩ء کو چھوڑا تھا، اس کی ساخت کرہ نما ہے۔" (١٩٦٣ء، مصنوعی سیارے، ١٦٨)