کریدنا کے معنی
کریدنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُرید (ی مجہول) + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |کرتن| سے ماخوذ مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٠ء کو "ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(آگ) تلے اوپر کرنا","(دانت) خلال کرنا","پرندے کا دانہ تلاش میں زمین کا اوپر کا حصہ کھودنا","جڑ خالی کرنا","چونچ۔ پنجے ۔ ناخن یا لکڑی سے زمین یا کسی چیز کا اوپر کا حصہ کھودنا","خالی کرنا","خلال کرنا","لکڑی یا کسی نوکدار چیز سے راکھ یا خاک وغیرہ کو کسی چیز کی تلاش یا انگارا نکالنے کے واسطے ہٹانا","کھود کر باہر لانا","کھوکھلا کرنا"]
کُرْتن کُریدْنا
اسم
فعل متعدی
کریدنا کے معنی
دیکھے در و دیوار تو حکمت پائی اور نیو کریدی تو حماقت دیکھی (١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢١٠)
خوابوں کی کیڈ لاک میں بیٹھ کر آئینوں کی الٹی سمتیں نہ کریدو (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٤٣)
"پرند نرم اور نم زمین کو اپنے پنجوں سے کرید کر کھود لیتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، پرندوں کی تجارت، ٨)
"ململ جان کے میکے میں ہر شے کی ریل پیل ہو گئی اور گاڑھے خان کے گھر میں دانت کریدنے کو تنکا نہ رہا۔" (١٩٢٢ء، گاڑھے خان نے ململ جان کو طلاق دیدی، ٩)
"ہمارے کریدنے پر انہوں نے بتایا کہ قاضی محمد عیسٰی نے مجھ سے درخواست کی تھی کہ ہم قائداعظم کی آمد پر ان سے بھرپور تعاون کریں۔" (١٩٨٦ء، تحریک پاکستان بلوچستان میں، ٦١)
کریدو انگیٹھی کا سینہ کریدو مری آگ پر راکھ سی جم رہی ہے (١٩٨١ء، ورق انتخاب، ١٧٥)
کریدنا english meaning
to scratchscraperakepokestir (a fire); to scrape or scratch up (with a rake or other instrument); to grub up or outto explore; to scoop out (a tube).
محاورات
- دبی آگ اکھیڑنا یا کریدنا
- دبی آگ کریدنا
- زخموں کو کریدنا