کس بل کے معنی

کس بل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَس + بَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کس| کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |بَل| ملنے سے مرکب ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "کلیاتِ منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلوار کی خمیدگی یا دم خم","توانائی (نکالنا۔ نکلنا کے ساتھ)","دم خم","قوت و توانائی","کمانی کا جھک کر اپنی اصل حالت پر آجانا"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

کس بل کے معنی

١ - زور، طاقت، قوّت۔

"وہ آدمی کو صرف اپنے کس بل پر ابھرتے اور آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، نیم رُخ، ٢٢)

٢ - کمانی یا شمشیر اور تلوار وغیرہ کا جھک جانا اور اپنی اصلی حالت پر آجانا۔

 پیری میں طنطنہ قدِ خم گشتہ کا ہے شرط کس بل ہو کچھ گھڑی کی کمانی کے واسطے (١٨٧٣ء، کلیاتِ منیر، ٤١٥:٣)

شاعری

  • تڑپ میں برق تھے مرکب کڑی جو رانیں تھیں
    بلا کے گھوڑوں میں کس بل بلا کی جانیں تھیں

محاورات

  • کس بلا (سے پالا پڑا ہے) کو پیچھے لگالیا ہے
  • کس بلا کا ہے
  • کس بلا کو پیچھے لگا لیا

Related Words of "کس بل":