کسرپیما کے معنی
کسرپیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَسْر + پَے (ی لین) + ما }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |کسر| کے ساتھ فارسی مصدر |پیمودن| کا حاصل مصدر |پیما| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣١ء کو "طبیعیات عملی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم آلہ ( مذکر - واحد )
کسرپیما کے معنی
١ - [ طبعیات ] ایک آلہ جس سے انچ کی کسروں کی پیمائش کی جاتی ہے۔
"پیتل کی چھوٹی نلی جس میں ایک کسر پیما لگا ہوا ہوتا ہے۔" (١٩٣١ء، طبعیات عملی، ٢٧٤:١)