کشادہ پیشانی کے معنی

کشادہ پیشانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُشا + دَہ + پے + شا + نی }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |کشادہ| بطور صفت اور فارسی سے ماخوذ اسم |پیشانی| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٥ء کو "غزوات حیدری" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کشادہ پیشانی کے معنی

["١ - چوڑی پیشانی؛ مراد وہ شخص جو ہمیشہ خوش رہے، خوش دل، ہنس مکھ، خندہ رُو، خندہ پیشانی۔"]

["\"حضرت خواجہ حسن بصری فرماتے ہیں کہ خوش خلقی یہ ہے کہ کشادہ پیشانی رہے اور دولت کو خرچ کرے۔\" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ١٥٣:١)"]

["١ - خوش خلقی، خندہ روئی"]

[" سحر نوید رساں قاصد سلیمانی رسید ہم چوں سعادت کشادہ پیشانی (١٩٦٠ء، مہذب اللغات (فیضی)، ٤٢٤:٩)"]