کسرۂ اضافت کے معنی

کسرۂ اضافت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَس + رَہ + اے + اِضا + فَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کسرہ| کو ہمزائے اضافت کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ اسم |اضافت| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

کسرۂ اضافت کے معنی

١ - [ قواعد ] وہ زیر جو فارسی تراکیب میں اضافت کے لیے استعمال ہوتا ہے جس سے کار کے | کے معنی نکلتے ہیں۔

"کسرہ اضافت جب کھنچا ہوا ہو تو اسے |ے| شمار کرتے ہیں یعنی صبحِ بنارس کو صُبحے بنارس پڑھا جاتا ہے۔ (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٦)