کسر غیرواجب کے معنی

کسر غیرواجب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَس + رے + غَیر (ی لین) + وا + جِب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کسر| کو کسرہ صفت کے ذریعے اسی باب سے مشتق دو صفات بالترتیب |غیر| اور |واجب| پر مبنی ترکیب |غیرواجب| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "نیا حساب جماعت ہشتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم علم ( مؤنث - واحد )

کسر غیرواجب کے معنی

١ - [ ریاضی ] وہ کسر جس کا شمار کنندہ نسب نما سے بڑا یا برابر ہو جسے 4|4 اور 3|4۔

"مرکب کسروں کا جزو نکالنے سے پہلے ان کو کسر غیرواجب بنالو۔ (١٩٦٣ء، نیا حساب، ہشتم، ٢٠")