کسرۂ مجہول کے معنی
کسرۂ مجہول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَس + رَہ + اے + مَج + ہُول }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کسرہ| کو ہمزہ صفت کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ صفت |مجہول| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٣ء کو "اردو نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
کسرۂ مجہول کے معنی
١ - [ قواعد ] زیر کی وہ آواز جو یائے مجہول یا بڑی ے کی مانند پڑھی جائے۔
"دِورانی، جِٹھانی ان لفظوں میں |ر| اور |ج| کی زیر ہے وہ کسرہ مجہول ہے۔" (١٩٧٣ء، اردو نامہ، کراچی، مارچ، ٦٦:٤٤)