کسرۂ معروف کے معنی
کسرۂ معروف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَس + رَہ + اے + مَع + رُوف }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کسرہ| کو ہمزہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ صفت |معروف| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٢ء کو "حسن تلفظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم علم ( مذکر - واحد )
کسرۂ معروف کے معنی
١ - [ قواعد ] زیر، کسرہ (کسرہ مجہول کے مقابل)۔
"جب کسی لفظ میں کسی حرف مکسور کے بعد آنے والا حرف ساکن ہائے خطی یا ہائے ہوز ملفوظ یاعین مہملہ ہوتا ہے. اسے کسرہ معروف سے بولتے ہیں ثقل اعراب محسوس ہوتا ہے۔" (١٩٧٢ء، حسن تلفظ، ١١٠)