کسوٹی کے معنی

کسوٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَسَو (واؤ لین) + ٹی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س کش۔ حرکت دینا۔ پَٹّ۔ سل)","سنگ زرکش","سنگِ زرکش","سنگِ عیار","وہ پتھر جس پر سونے کا کس دیکھتے ہیں","وہ پتھر جس پر سونے کو گھسا کر پرکھتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَسَوٹِیاں[کَسَو (و لین) + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَسَوٹِیوں[کَسَو (و لین) + ٹِیوں (و مجہول)]

کسوٹی کے معنی

١ - وہ سیاہ پتھر سونے چاندی کو گھس کر کھرا کھوٹا پرکھتے ہیں، محک۔

"یہ لفظ "کسنا" اور "وٹی" سے مرکب ہے "کسنا" یہاں جانچنے کے معنی میں ہے اور "وٹی" کے معنی چھوٹے پتھر کے ہیں "کسوٹی" یعنی وہ پتھر جس پر سونا جانچا یا پرکھا جاتا ہے۔" (١٩٧٢ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٠)

٢ - [ مجازا ] جانچ یا پرکھ کا معیار۔

"نہ ہر پرانی چیز غلط اور نہ ہر نئی چیز ٹھیک ہوتی ہے اس کے غلط اور ٹھیک ہونے کی کسوٹی اس کی افادیت ہے۔" (١٩٨٧ء، سید سلیمان ندوی، ٢٣٦)

کسوٹی کے مترادف

جانچ, پرکھ, معیار

آزمائش, امتحان, پرکھ, جانچ, محمک, محک, معیار

کسوٹی english meaning

a touchstone; assaytestproof

شاعری

  • کیتی ہوں چک کسوٹی رنگ و روپ جو پرکھنے
    پیو سور سا جھلکتا بتیس لچھن میں جم جم
  • پانسہ میں جی لگانا کیا ہم کو آزمانا
    سو بار گر کرے گا کسوٹی ہماری ہے

محاورات

  • آدمی کی کسوٹی معاملہ ہے
  • کسوٹی پر پرکھنا (یا کسنا یا لگانا)
  • کسوٹی پر چڑھانا ۔ کسنا یا لگانا
  • کسوٹی پر چڑھنا