کسٹرائل کے معنی

کسٹرائل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَسٹْ + را + اِل }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩١٧ء کو "شام زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Castoroil "," کَسْٹْرائل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کسٹرائل کے معنی

١ - ارنڈی کا تیل (دواءً مستعمل)

 اگر مقصود ہے اخراج بھی اخلاط فاسد کا تو پھر یہ بحث کیوں ہے شیر و خشت و کسٹرائل میں (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢١٠)