کشادگی کے معنی
کشادگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُشاد + گی }
تفصیلات
iفارسی مصدر |کشادن| کے صیغۂ حالیہ تمام |کشادہ| کا |ہ| |گ| میں بدل کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے |کشادگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٧ء کو "ستّہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
کشادگی کے معنی
"وسعت اور کشادگی میں اسلامی عقیدوں کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ ہے۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٢٧٨)
"ہاتھ کی انگلیوں کی کشادگی خلال کرنے سے بپر جاتی ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٤٨)
"امراؤ بیگم اپنے ہمراہ کچھ ایسی سہولتیں بھی نہ لائی تھیں کہ جن سے غالب کی زندگی میں کشادگی پیدا ہوتی۔" (١٩٨٧ء، غالب ایک شاعر ایک اداکار، ٤٤)
"تمام کشادگیاں حجروں کی جن سے ہوا کا تعلق ہے خواہ صریح ہو یا غیر صریح ہوا کو داخل یا خارج ہونے دیتے ہیں۔" (١٨٩١ء، مبادی علم حفظ و صحت جہت مدارس ہند، ٤٥)
"کشتی ٹین سیاہ اس سائز کی جس میں ظروف مذکورہ بالا کشادگی کے ساتھ رکھے جا سکیں۔" (١٩١٦ء، خانہ داری، (معیشت)، ٢٧٥)
کشادگی کے مترادف
پہنائی, وسعت
بستار, بسط, پھیلاؤ, چوڑائی, فراخی, وسعت, کشائش
کشادگی english meaning
an openingan aperture; opennessexpansionspaciousnessextensionextensiveness; looseness; latitude; openness of hearjoycheerfulnessexhilarationopening of heart
شاعری
- لذت پر کشادگی کے سوا!
باغ میں کیا ہے، جو قفس میں نہیں!