کشادہ دلی کے معنی

کشادہ دلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُشا + دَہ + دِلی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشادہ| کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |دل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "نثر ریاض خیر آبادی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خوش دل","خوش مزاجی","عالی حوصلگی","عالی حوصلہ","فراخ حوصلگی","فراخ دل","فراخ دلی","وسیع القلبی","کرم گستری"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کشادہ دلی کے معنی

١ - کشادہ دِل ہونا، صاف دلی، خوش مزاجی، بشاشت، خندہ روئی۔

"وہ اس کے حسن و جمال شجاعت و بہادری و کشادہ دلی اور اخلاص کی تعریف کرکے اس کے کردار کو ابھارتا ہے۔" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٧٨:١)

٢ - وسعت قلبی، بلند حوصلگی، کشادہ نظری۔

"حقی صاحب . جھک کر ملتے ہیں محبت سے پیش آتے ہیں علمی مسائل میں نہایت کشادہ دلی سے ماونت کرتے ہیں۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٩)

کشادہ دلی english meaning

openness of heartcheerfulnesshilarity; liberalitygenerosity

Related Words of "کشادہ دلی":