کشتئی دخانی کے معنی
کشتئی دخانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَش + تی + اے + دُخا + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کشتی| بطور مضاف کے ساتھ ہمزہ اضافت لگا کر عربی صفت |دخانی| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "خانۂ خمار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
کشتئی دخانی کے معنی
١ - وہ کشتی جو بھاپ سے چلتی ہے، اسٹیمر، انجن سے چلنے والی کشتی۔
"کشتی دخانی اور ہوائی جہاز بھی انگریزی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔" (١٩٢٣ء، سرگزشت، ٢٠٣)