ذوق نظر کے معنی
ذوق نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَو (و لین) + قے + نَظَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ذوق| کو کسرہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |نَظَر| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضربِ کلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
ذوق نظر کے معنی
١ - دیکھنے اور پرکھنے کا شوق، مشاہدے کی صلاحیت۔
"اُنکا ذوقِ نظر شے کی حقیقت کو پرکھنا جانتا تھا۔" (١٩٨٣ء، حصارِ اَنا، ٢٠)