کشف کے معنی
کشف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَشْف }ظاہر کرنا، الہام، کھلنا
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "پرت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھولنا","(صوفیوں کی اصطلاح) وہ درجہ جس پر پہنچ کر غیب کے اسرار ظاہر ہوجائیں","آواز غیب","انکشافِ غیب","ایک بڑا برتن جس میں مائعات کو ٹھنڈا کرتے ہیں","ایک صورت سیارہ","برہنہ کرنا","پردہ اٹھانا","شرح","ظاہر کرنا"], ,
کشف کَشْف
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
- لڑکی
کشف کے معنی
"جب اولاد کی محبت اور بیٹے کو داؤ پر لگے ہونے کی تڑپ ہو تو باپ کو کشف سا ہونے لگتا ہے۔" (١٩٨٩ء، ترنگ، ٩٥)
"علم کلام اس عمدہ مقصد کے لیے کافی نہیں بلکہ کشفِ حقائق کی بہ نسبت اس سے خبط اور گمراہی زیادہ بڑھتی ہے۔" (١٩٠١ء، الغزالی، ١٤٣)
"کشف کے لفظی معنی . کھولنے اور پردہ اٹھانے کے ہیں۔" (١٩٨٧ء، سید سلیمان ندوی، ١٧٦)
"ان پر آیات کا مفہوم کشف کے ذریعے واضح ہو جاتا۔" (١٩٨٣ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٨٤)
"آپ کی پہلی زندگی کا سوال تو میں اپنے کشف کی بنا پر بغیر کسی تذبذب کے کہہ سکتا ہوں۔" (١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٤٤)
کشف کے مترادف
ظہور
اظہار, الہام, انکشاف, اکتشاف, تشریح, تفریح, تفسیر, توضیح, شرح, ظہور, وضوح, کچھوا, کَشَفَ, کھولنا
کشف کے جملے اور مرکبات
کشف حقیقی, کشف قبور, کشف و کرامات
کشف english meaning
an openinga declarationsolutionexplanation; a manifestationdisclosureapocalypserevelation; inspirationKashaf
شاعری
- حدود العلم حتی یعرف اللہ کر خبر دیتا
نگہ کر تو بطوں میں تو جو ہوئے تج کشف بر تر کا - بٹے بازوں کے سے لٹکے ہیں یہ سب کشف و شہود
آدمی وہ ہے جو ہو تابع حکم معبود - کشف کا ہوا ہے یہ اوصاف اب
کہ جھینگوں نے کی شرح کشاف اب - حدود العلم حتی یعرف اللہ کر خبر دیتا
نگہ کر تو بطوں میں تو جو ہوے تج کشف برتر کا - زاہد خشک کا مرے ڈول بندھا تھا ایک نگ
سو وہ بیان کشف میں شیخی تمام جھڑ گئی - اوس کو پوجھوں کہ کشف رکھتا ہے
جو مرے دل کی بات بتلادے - پلا ساقی سراسر مے کہ تا ہوئے کشف ہمنا کوں
کہ اس مے سے دیسے منج کوں سدا سب راز پنہانی