فنکشن

{ فَنْک (ن غنہ) + شَن }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل اسم ہے ماخذ زبان میں بطور فعل بھی استعمال ہوتا ہے مگر اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے معنی میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو"آبلہ دل کا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["function "," فَنْکشَن"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فَنْکشَنْز[فَنْک (ن غنہ) + شَنْز]
  • جمع غیر ندائی : فَنْکشَنوں[فَنْک (ن غنہ) + شَنوں (و مجہول)]

فنکشن کے معنی

١ - تقریب، جلسہ، ادبی، سماجی یا ثقافتی اجتماع وغیرہ۔

"محکمہ موسمیات کے اس فنکشن میں اتنے سارے ادیبوں اور شاعروں کا توارد چہ معنی دارد۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٦ جنوری، II)

انگلش

["function"]