کشٹ کے معنی

کشٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَشْٹ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چیزوں کی بری حالت"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

کشٹ کے معنی

١ - دکھ، مصیبت، تکلیف۔

"میرا بچہ کہاں کہاں بھٹک کر اتنے کشٹ اور دُکھ اٹھا کر ہم سے ملا ہے۔" (١٩٨٧ء، ساتواں پھیرا، ٧٤)

٢ - محنت، مشقت۔

"گائڈ نے مطلع کیا کہ جو لوگ چڑھائی کے کشٹ سے بچنا چاہتے ہیں . وہ ہاتھی والوں سے بات کریں۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ١٦٠)

٣ - افلاس، غربت۔

"ستائیسویں اور بیالیسویں برس میں کشٹ و بیماری و زحمت ہو گی۔" (١٨٨٠ء، کشاف النجوم، ٣٨)

٤ - برائی، زحمت۔

"اور محکمہ کسٹم کے کشٹ میں توسیح کر کے ایک برانچ نقب زنی کی لگا دی۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢٢٨)

کشٹ کے مترادف

دکھ, عذاب

افلاس, بپتا, بدی, برائی, تکلیف, تیزی, جوش, حاجت, خرابی, درد, دکھ, سختی, صعوبت, ضرورت, عذاب, غربت, محنت, مشقت, مشکل, مصیبت

کشٹ english meaning

evil; difficulty; bad state of things; penurywantmiserywretchedness; painuneasinessafflictionacuteness of painagonysufferingdistresshardship; vehemenceviolence; inconveniencetroublelaboureffortpains.

محاورات

  • جیسے بھرشٹ دیو ویسی نکشٹ پوجا
  • ماگھ کا جاڑا جیٹھ کی دھوپ بڑے کشٹ اور اپجے اوکھ (روکھ)
  • کایا ‌کشٹ ‌ہے ‌جان ‌جوکھوں ‌نہیں
  • کشٹ اٹھانا بھوگنا یا پانا

Related Words of "کشٹ":