کشکول کے معنی

کشکول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَش + کول (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایت سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھیک کا ٹھیکرا","فقیر کی تونبی","فقیروں کا قدح"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَشْکولوں[کَش + کو (و مجہول) + لوں (و مجہول)]

کشکول کے معنی

١ - کاسہ، بھیک مانگنے کا پیالہ، کاسۂ گدائی۔

"ہر بار میری یہ امید فقیر کے کشکول کی طرح خالی ہی واپس آجاتی ہے۔" (١٩٨٩ء، خوشبو کے جزیرے، ٣٠)

٢ - [ مجازا ] وہ کتاب جس میں مختلف مضامین ایک جاکر دیے گئے ہوں۔

"بعض مصنفین نے کتاب میں مختلف علماء شعراء اور مصنفین کی کتابوں سے لطائف اور ظرائف علمیہ و شعریہ چن چن کر جمع کر دیے اور نام ایسی کتاب کا کشکول رکھا۔" (١٩٨٥ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١٠٢)

کشکول کے جملے اور مرکبات

کشکول بردار

کشکول english meaning

a (beggar|s) cup or bowl (usually the lower half of a broken pitcher); a wallet; a miscellany; a common place book; an album

شاعری

  • کشکول کے بدلے میں انہیں تاج ملے ہیں
    میں ہاتھ میں اک جام لیے جھوم رہا ہوں

Related Words of "کشکول":