کشیدہ کاری کے معنی

کشیدہ کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَشی + دَہ + کا + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |کشیدن| مصدر سے مشتق حالیہ تمام |کشیدہ| کے بعد |کردن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |کار| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "سندھ اور نگاہ قدر شناس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سوزن کاری","کپڑے پر پھول بوٹے کاڑھنا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَشِیدَہ کارِیاں[کَشی + دَہ + کا + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَشِیدَہ کارِیوں[کَشی + دَہ + کا + رِیوں (و مجہول)]

کشیدہ کاری کے معنی

١ - کپڑے پر پھول بیل بوٹے کاڑھنے کا کام یا صفت، سوزن کاری کڑھائی۔

"کشیدہ کاری میں . سندھ نے انتہائی بلندیوں کو چھو لینا۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٢٤)

Related Words of "کشیدہ کاری":