کفالت کے معنی
کفالت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِفا + لَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٥ء، کو "مرغوب القلوب فی معراج المحبوب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ذمہ داری","ضمانت نامہ"]
کفل کِفالَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کِفالَتیں[کِفا + لَتیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : کِفالَتوں[کِفا + لَتوں (واؤ مجہول)]
کفالت کے معنی
١ - اپنے ذمّے کوئی بار یا کام لینا، ذمہ داری وکالت، (عموماً) کفیل ہونا، نان نفقہ، خرچ وغیرہ کا۔
"کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں ان کے متعلقین کی کفالت کے لیے فنڈز نہیں تھے۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٦٦)
٢ - شے مکفولہ یا مرہونہ، جو چیز رہن رکھی جائے، جوشے گروی رکھی جائے نیز تحفظ۔ (پلیٹس)۔
"پاکستان میں ہر بیمہ کمپنی کا حکومتی بانڈ اور منظورہ کفالتیں خریدنے . کا لزوم ہے۔" (١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ٦٧)
٣ - ایک چیز کو دوسری چیز سے ملا دینا۔ (نورالہدایہ، 51:3)
٤ - [ شرع ] ملانا، ذمہ کفیل سے طرف ذمہ اصیل کے مطالبہ میں۔ (نورالہدایہ، 51:3)
٥ - ضمانت، زر ضمانت، سیکورٹی۔
کفالت کے مترادف
رہن, نفقہ
آڑ, ضامنی, ضمانت, گارنٹی
کفالت english meaning
suretysecuritybail; responsibility; caution; a pledgepawn.guaranteemaintenanceresponsibilitysupport