کیلا کے معنی

کیلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کے + لا }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں متداول ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس کا پھل","اس کی پھلی میٹھی اور لمبی ہوتی ہے","ایک درخت اور اُس کے پھل کا نام جسے کدلی بھی کہتے ہیں","ایک مشہور پودا۔ اس کا تنہ نرم ہوتا ہے۔ اور ایک ایک پتّہ کرکے سرے سے پھوٹتا ہے۔ آخر کو پھُولوں کا گچّھا نکلتا ہے اور لمبا اور گول پھل نکلتا ہے","بازاری عضوتناسل","پت چہدا","گرن ہتلی","گوشت خور جانوروں کے کاٹنے کے دانت","لکڑی کی میخ","کیلنا کی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد ندائی : کیلے[کے + لے]
  • جمع : کیلے[کے + لے]
  • جمع غیر ندائی : کیلوں[کے + لوں (و مجہول)]

کیلا کے معنی

١ - ایک مشہور پھل اور اس کے درخت کا نام، اس کا تنا قدرے موٹا اور نرم ہوتا ہے اور ایک ایک پتا کر کے سرے سے پھوٹتا ہے، پتے بہت بڑے بڑے چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں آخر کو پھولوں کا گچھا اور لمبا پھل نکلتا ہے پکا کیلا بطور پھل اور کچا بطور ترکاری کھایا جاتا ہے، موز۔

"وزن گھٹانے کی خاصیت کے بارے میں واضح کیا جاتا ہے کہ کیلا دیر سے ہضم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بھوک نہیں لگتی۔" (١٩٨١ء، متوازن غذا، ٢٥)

کیلا english meaning

(dial.) acrea bananaa plantainbananapegplaintamtree or fruit

محاورات

  • آنکھ بند کر کنوﺋیں میں دھکیلا
  • اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
  • اکیلا (سورما) چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
  • اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
  • اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
  • اکیلا چلئے نہ باٹ جھاڑ بیٹھئے کھاٹ
  • اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
  • اکیلا چنا کیا بھاڑ پھوڑے گا
  • اکیلا حسنو روئے کہ قبر کھودے
  • اکیلا روتا بھلا نہ ہنستا بھلا

Related Words of "کیلا":