کفش کے معنی

کفش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَفْش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نعلدار جوتی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَفْشوں[کَف + شوں (واؤ مجہول)]

کفش کے معنی

١ - جوتی، پاپوش، پیزار۔

"اس نے اپنے غرور حسن میں اپنے شاندار کفش . کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٣٧)

٢ - خاص قسم کی جوتی جسے زیر پائی بھی کہتے ہیں۔

"غدر سے پہلے گھیتلے جوتے، کف پائی، کفش یا گول پنجے کے جوتوں کا زیادہ رواج تھا۔" (١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٤١)

کفش کے مترادف

نعل, جوتا, جوتی

پاافروز, پاپوش, پیزار, جفت, جوتا, جوتی, زیرپائی, نعل, نعلین

کفش کے جملے اور مرکبات

کفش دوز, کفش کاری

کفش english meaning

a sandal; slipper; shoe (high heeled and shod with iron).a shoea slippershoe

شاعری

  • اب سج بنا اکڑتے ہو بھولے وہ دن کہ جب
    پانوں میں کفش ٹوٹی تھی سر پربڑھا تھا جھنڈ
  • کفش برداری سے اس مہر کی چمکا ہے نظیر
    ورنہ کیا خاک تھی اس ذرہ بے قدر کی قدر
  • شیخ کے پاس آکے اک موچن
    کر گئی خوب کفش کاری رات
  • شیخ کی غیرت ہے من الواجبات
    کفش نہ ہووے تو لکد چاہیے
  • پاؤں میں کفش بھبھوکا وہ مغرق ساری
    سر و قد اور ہے رانوں کی ڈھلاوٹ خاصی
  • کہتی ہے کوئی مجکو جوڑا سوہا بنا دو
    یا ٹاٹ بافی جوتا یا کفش سرخ لادو

محاورات

  • زیر کفش دھر لینا / دھرنا

Related Words of "کفش":