کفن کے معنی

کفن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَفَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٤٦ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کپڑا پہنانا مردے کو","جامئہ مُردہ","سفید کپڑا جس میں مردے کو لپیٹتے ہیں","لباسِ مُردہ","مردے کی چادر جس میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں","وہ کپڑا جس سے مردے کی لاش لپیٹتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَفْنوں[کَف + نوں (واؤ مجہول)]

کفن کے معنی

١ - میت کو پہنانے کے لئے بغیر سلے کپڑے جو ہر مذہب میں اس کے رواج اور قاعدے کے مطابق ہوتے ہیں مسلمانوں میں مرد کے لیے تین اور عورت کے لیے پانچ کپڑے ہوتے ہیں، مردہ کو لپیٹنے کی چادر، مردے کا کپڑا۔

"کفن کا لٹھا بیچتے بیچتے . بشیر نے دکان پر عورتوں کے ریشمی کپڑے بھی بیچنے کا ارادہ کر لیا۔" (١٩٨٩ء، خوشبو کے جزیرے، ١٣٨)

کفن کے مترادف

لفافہ

کَفَنَ

کفن کے جملے اور مرکبات

کفن کھسوٹ, کفن کھسوٹی

کفن english meaning

grave-clotheswinding sheetshroudwinding-sheet

شاعری

  • دل لے گیا تھا زیر زمین میں بھرا ہوا
    آتا ہے ہر مسام سے میرے کفن میں آب
  • ظاہر نہ ہوں جہاں پہ کہیں داغِ معصیت
    ڈھانپے ہوئے ہوں اس لئے منہ کو کفن سے میں
  • لباس نو عدم والوں کو یوں احباب دیتے ہیں
    کہ اب ان کے قیامت تک نہ جائیں گے کفن بدلے
  • مسرتیں بھی پرائی ہیں غم بھی مانگے کے
    حیات کیا ہے‘ کسی بے کفن کا چندہ ہے
  • امجد ہے یہی اب کہ کفن باندھ کے سرپر
    اس شہرِ ستم گار میں جائیں گے کسی دن!
  • قاتل کے اشتیاق میں کود کاٹتے گلا
    آراستہ ہے گور ہماری کفن درست
  • یہ نعش بے کفن اسد خستہ جاںکی ہے
    حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
  • ملے خاک میں تو بھلا ہوا کہ فنا سے پہلے ہوئے فنا
    نہ لحد کا غم نہ مزار کا نہ خیال غسل و کفن ذرا
  • پاک بازان محبت ہر تعلق سے ہیں پاک
    بعد مردن بے کفن پروانہ ہے بے گور شمع
  • آیا مری لحد پہ یہ کہہ کر وہ پردہ دار
    چاد کفن کی منہ پر ذرا تان لیجیے

محاورات

  • ابھی کفن بھی میلا نہیں ہوا
  • ابھی کفن میلا نہیں ہوا
  • اگر ایک تار ہو کفن کو لگے
  • ایسے مردے کو کون کفنائے جو کفناتے ہی پادے
  • تیغ و کفن باندھ کے جانا
  • چکھ ڈال مال دھن کو ۔ کوڑی نہ رکھ کفن کو۔جس نے دیا ہے تن کو دیگا وہی کفن کو
  • سر پر کفن باندھنا
  • سر سے کفن باندھنا
  • سر سے کفن باندھے پھرتے ہیں
  • طالب کفن(مرگ) ہونا

Related Words of "کفن":