کلاسیکیت کے معنی
کلاسیکیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِلا (کسرہ ک مجہول) + سی + کِیَت }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |کلاسک| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو "مقام غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کلاسیکیت کے معنی
١ - [ ادب و فن ] کلاسکی انداز یا اسلوب کی پیروی جس کی نمایاں خصوصیات مسلمّہ ہیّات کی پابندی، ضبط و اعتدال، توازن و تناسب اور سادگی و سلاست وغیرہ ہیں (رومانیت کے بالمقابل)۔
"اس میں ایک ایسا توازن پیدا کر دیتا ہے جو تخلیق کے پل صِراط سے زندہ و سالم گزرنے کے لیے ضروری ہے اور جو کلاسیکیت کی جان ہے۔" (١٩٨٦ء، نئی تنقید، ٢٢٨)